سہیل وڑائچ کی بڑی اور اہم پیشگوئی

لاہور (ویب ڈیسک) اپوزیشن تحریک پی ڈی ایم کے کل مینار پاکستان پر متوقع جلسے کے حوالے سے نامور کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے تازہ ترین کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ لاہور کا جلسہ اپوزیشن اور حکومت دونوں کے لیے فیصلہ کن ہو گا ،مریم نواز بظاہر کارکنوں کو متحرک کر چکی ہیں لیکن

کیا کل 13 دسمبر کو کارکن سڑکوں پر نکلیں گے ، اگرچہ (ن) لیگ لاہور سے بھاری اکثریت سے جیتتی رہی ہے لیکن اس کا لاہور میں شاندار جلسوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ، اس کی وجہ یہ کہ اسکے ووٹروں کا مزاج ایسا ہے کہ وہ تکلیف اٹھانا نہیں جانتے، وہ بس اتنا ہی کر سکتے ہیں الیکشن کے دن جا کر (ن) لیگ کے ڈبے میں ووٹ ڈال دیں ۔ (ن) لیگ لاہور کے جلسے کو یادگار بنانا چاہتی ہے ، اور واضح ہے کہ 5 لاکھ لوگ آئے تو اس جلسے کا کامیاب کہا جا سکے گا ۔لیکن حالات کی بہتری کی امید صرف اس میں ہے کہ اپوزیشن اور حکومت دونوں مذاکرات کی جانب مائل ہوں ، اور اسی میں دونوں کی کامیابی ہو گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.