سید واثق نے الیکشن 2018 میں کتنے ووٹ لیے تھے ؟

خانیوال (ویب ڈیسک) پی پی 206 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر دنگل جیت لیا ہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس حلقے میں تیسرے نمبر پر رہی ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید واثق سرجیس حیدر نے پی پی 206 کے ضمنی الیکشن میں 15 ہزار 59 ووٹ لیے ہیں۔

عام انتخابات 2018 میں بھی وہ پیپلز پارٹی کے ہی امیدوار تھے اور اس وقت بھی وہ تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ انہوں نے عام انتخابات میں چھ ہزار 617 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم اس بار اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے عام انتخابات کے مقابلے میں آٹھ ہزار 442 ووٹ زیادہ حاصل کیے ہیں۔