سینئر تجزیہ کار عمار مسعود کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی 26 مارچ کی پیشی ملتوی ہونے کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد سیاسی و صحافتی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے اور اس بحث کی زد میں نیب پر خوب تنقید کی جا رہی ہے

تاہم ایسے میں معروف صحافی اور کالم نگار عمار مسعود نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ چیئرمین نیب کو بھی غصہ آ جائے ۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمار مسعود نےکہا کہ مدت سےنیب ن لیگ کی قیادت کو بھیڑ بکریوں کی طرح قید میں بنا ثبوت کے دھکیل رہا تھا، پیشیوں پر قیادت کی تضحیک اور میڈیا ٹرائل کیاجاتا رہا، پہلی دفعہ عوام کو ہوش آئی اورنیب کے اوسان خطا ہو گئے اور مریم نواز کی پیشی منسوخ ہوگئی ،اس میں عوام کےلیئےسبق ہےوہ سب سے طاقتور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن اب دوسیاسی پارٹیوں یا دو امیدواروں کے درمیان نہیں رہاہے بلکہ دو آئینی اداروں کےدرمیان ہوگا، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن ، ان دو اداروں کی لڑائی میں ڈسکہ کے عوام کاحق ڈوب گیا ہے۔واضح رہے کہ نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی آج کی پیشی ملتوی کرنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کی ہدایات اور کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ کے پیش نظر کیا گیا ہے، پیشی کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ دوسری جانب مریم نواز شریف نے پیشی ملتوی ہونے پر ایک بار پھر میں اب نیب کے لیے آسان شکار نہیں بنوں گی، جتنا انتقام لیا جانا تھا لیا جاچکا، ظلم کی ایک حد ہوتی ہے،ظلم کے مٹنے کے دن آچکے ہیں،ڈیڑھ سال بعد ایک پرانے کیس کو کھولنے کی کیا ضرورت پڑگئی ہے؟اداروں کے خلاف بیان بازی کا چوکیدار نیب کو کس نے بنایا ہے؟قانون کی ہم سے زیادہ پاسداری کوئی نہیں کرسکتا، نیب سیاسی انجنئرنگ کا ادارہ ہے جو عمران خان کے نام پر کام کرتا ہے اور عمران خان کے مخالفین کے خلاف کام کرتا ہے،عوام اب اس کھیل کو سمجھ چکی ہے، میں عوام کی شکر گزار ہوں،عوام کی وجہ سے نیب کو پیچھے ہٹنا پڑا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *