سینئر صحافی کامران خان کی تہلکہ خیز پیشگوئی

کراچی (ویب ڈیسک) سینئر صحافی تجزیہ کار اور اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے ایک ہفتے تک نئی معاشی ٹیم سامنے آجائے گی ۔ اس حوالے سے وزیر اعظم نے کلیدی فیصلہ سازوں کے ساتھ مل کر اہم فیصلہ کیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں کامران خان نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین

کو خزانہ، ریونیو اور معیشت کے کلیدی امور سونپے جائیں گے۔ ان کے سلک بینک فراڈ سے متعلق معاملات اگلے دو سے تین روز میں حل ہوجائیں گے جبکہ رینٹل پاور کیسز میں وہ پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔کامران خان کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے امور، سیکرٹری خزانہ اور ریونیو کی ذمہ داری ڈاکٹر وقار مسعود کو دی جائے گی۔ مرکزی معاشی، مالیاتی اور کاروباری امور کا فیصلہ کارپوریٹ سیکٹر کے اہم لیڈرز پر مشتمل ٹیم کرے گی۔ محمد علی ٹپا، سلطان علی الانہ، عارف حبیب، آصف قریشی، شمشاد اختر، سلیم رضا، ڈاکٹر سلمان شاہ، ڈاکٹر رضوان امجد، ڈاکٹر اعجاز اور عابد سلیم سلہری معاشی اور سوشل ان پٹ دیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *