سینئر ملزم سے بسم اللہ کریں ۔۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران جج اعظم خان اور وکلاء کے درمیان دل چسپ مکالمے پر احتساب عدالت قہقہوں سے گونجنے لگی۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی۔

آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل کہاں ہیں؟شریک ملزم کے وکیل نے جواب دیا کہ ان کے وکیل راستے میں ہیں، کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کہا کہ ملزمان کے وکلاء کو بلائیں، نیب کے گواہ کے بیان پر جرح کرنی ہے۔وکیل امجد اقبال قریشی نے جواب دیا کہ کیس میں جو سینئر ملزم ہیں ان کے وکیل سے پہلے جرح شروع کروائی جائے۔جج احتساب عدالت اعظم خان نے سوال کیا کہ آپ کس کو سینئر کہہ رہے ہیں؟جج اعظم خان کے اس جملے پر عدالت میں قہقہے گونجنے لگے۔احتساب عدالت کے جج نے وکلاء کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔

Comments are closed.