سینیٹ الیکشنز میں پی ٹی آئی کو سب سے بڑا خوف کیا ہے ؟ اندر کی کہانی بتا دی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خاتون میزبان کے پہلے سوال حکومت یا اپوزیشن، اوپن بیلٹ آرڈیننس تنازع پر کس کا موقف درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سینیٹ الیکشن میں اپنے ایم پی ایز کے بکنے کا خوف ہے،

سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ پر حکومت اور اپوزیشن دونوں کی بدنیتی ظاہر ہورہی ہےایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ وکلاء کے احتجاج سے پیغام ملتا ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہے۔ریما عمر نے کہا کہ آئین کے تحت صدر اسی وقت آرڈیننس جاری کرسکتا ہے جب ایمرجنسی صورتحال ہو اور پارلیمنٹ کا اجلاس جاری نہ ہو، حکومت پہلے یہ بتائے کہ اوپن بیلٹ کیلئے آرڈیننس کی کیا ضرورت تھی جبکہ پچھلے ہفتے ہی پارلیمنٹ میں اس سے ملتے جلتے بل پر بات ہوئی تھی صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد اوپن بیلٹ سے متعلق سپریم کورٹ میں پروسیڈنگز متنازع ہوگئی ہیں، بیلٹ صرف اوپن یا سیکرٹ نہیں ہوتا اس کے بیچ میں گرے ایریا بھی ہوتا ہے، حکومت کو بتانا تھا وہ کس طرح کا اوپن بیلٹ چاہتی ہے۔

Comments are closed.