سینیٹ الیکشن میں خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کتنی سیٹیں جیتے گی

پشاور(ویب ڈیسک)سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ شروع ہونے کیساتھ ہی ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں سیاسی رابطوں اور جوڑ توڑ کا آغاز ہوگیا ہے، خیبر پختونخوا میں اگلے ماہ ایوان بالا کی 12نشستوں پر انتخابات ہوں گے جن میں صوبہ کی حکمران جماعت تحریک انصاف کو10جبکہ

اپوزیشن اتحاد کو2نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا مرحلہ شروع ،نشستوں پر انتخابات ہوں گے،7جنرل ،2 خواتین ،2ٹیکنوکریٹس اور ایک اقلیتی نشست شامل ہیں،خیبر پختونخوا اسمبلی کے145رکنی ایوان میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد95ہے، 4 میں سے2آزاد ارکان کیساتھ ممکنہ طور پر بلوچستان عوامی پارٹی کے 4ارکان اور مسلم لیگ ق کے ایک رکن کی حمایت بھی تحریک انصاف کو حاصل ہے چنانچہ صوبائی اسمبلی میں حکومتی ارکان کی تعداد102تک پہنچتی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *