سینیٹ الیکشن : پی ٹی آئی کو یوسف رضا گیلانی سے کوئی خطرہ ہے یا نہیں ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ اتحادی حکومت اور یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کی نمائندگی کر رہے ہیں، یوسف گیلانی سے کوئی خطرہ نہیں ،اتحادی پی ٹی آئی ا میدوار کو ووٹ دینگے، ایم پی ایز کا مستقبل تحریک انصاف حکومت کے

ساتھ جڑا ہوا ہے، پی ڈی ایم کی ساری حکمت عملی فلاپ ہو گئی اسلئے کوئی بھی ایم پی اے پی ڈی ایم امیدوار کیلئے اپنے سیاسی کیریئر کو دائو پر نہیں لگائے گا، تحریک انصاف کو یوسف گیلانی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، اتحادی جماعتیں تحریک انصاف کے ا میدوار کو ووٹ دیں گی، اوپن بیلٹ سے سینیٹ انتخابات میں شفافیت اور ایوان بالا کا تقدس بحال ہو گا۔

Comments are closed.