سینیٹ الیکشن 1 ماہ قبل کروانے کی تجویز کس نے دی ؟

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، سینیٹ الیکشن 1 ماہ قبل کروانے کے حوالے سے اہم حقائق سامنے آگئے ، تفصیلات سے معلوم ہوا ہے کہ سینیٹ الیکشن 1 ماہ قبل منعقد کروانے کی تجویز وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دی ہے ،

فواد چوہدری نے یہ تجویز بھی دی کہ انتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن سے بات چیت کی جائے ۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی تجویز پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم انتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی اپوزیشن کو مشاورت اور بات چیت کے لیے کہتے ہیں تو وہ چوری پر بنے کیس ختم کرنے کا مطالبہ کر ڈالتے ہیں ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے سینیٹ الیکشن اوپن کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کی مخالفت کی ہے ۔

Comments are closed.