سینیٹ کے 5 ارکان کو تحفے قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینیٹ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے مطالبہ کیا کہ پانچ جماعتوں مسلم لیگ ن ، جے یو آئی ف ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے 27 سینیٹرز نے الگ اپوزیشن گروپ بنایا ہے،

ہمیں الگ اپوزیشن بینچ الاٹ کیے جائیں اور سینیٹ الیکشن میں خفیہ کیمروں کی تحقیقات کروائی جائیں اس کےلیے ہائوس تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے 5 تحفے بھجوائے گئے، اعظم تارڑ کے ریمارکس پر گیلانی کی حمایت کرنے والے سینیٹرز نے احتجاج کیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *