سی این این پر انٹرویو کے بعد قسمت کا ستارہ چمک اٹھا :

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن کے نمائندہ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر جان کیری نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا امریکی ٹی وی چینل سی این این کو دیا گیا انٹرویو دیکھنے کے بعد انہیں فون کیا ہے۔سابق امریکی وزیر خارجہ

اور نمائندہ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی جان کیری نے ملک امین اسلم کے ساتھ آدھا گھنٹہ گفتگو کی اور عمران خان کے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ انہوں نے بلوچستان مین زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ کا بھی اظہار کیا۔ٹیلی فونک گفتگو میں 10 ارب درختوں کے منصوبے اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوعات زیر بحث آئے۔ گفتگو میں اتفاق کیا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملے میں پاک امریکہ 10 سالہ پلان ترتیب دیا جائے۔ اس موقع پر جوائنٹ ورکنگ گروپ پر بھی کھل کر بات کی گئی۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کو تین ماہ ہوگئے ہیں ، نتیجہ خیز اقدامات اٹھائیں گے۔ ملک امین اسلم نے جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے فنڈز دوگنا کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے پر عزم ہیں۔

Comments are closed.