سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ہار مان لی

لاہور (ویب ڈیسک) سی سی پی او لاہور شیخ عمر نے موٹروے واقعہ سے متعلق متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی۔عمرشیخ کا کہنا ہے کہ اپنی بہنوں، بھائیوں اور سوسائٹی سے معافی مانگتا ہوں، میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ مجھے معاف کردے۔سی سی پی اوعمرشیخ نے

اپنے بیان میں کہا کہ میرا کوئی بھی غلط مطلب یا تاثر نہیں تھا، میں اپنی بہن جس بہن سے ظلم ہوا اسکے ساتھ تمام طبقات سے معافی مانگتا ہوں۔عمر شیخ نے یہ معافی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے موقع پر مانگی ہے۔واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے ہی بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا، درندہ صفت دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، ملزمان خاتون کو موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر قریبی جھاڑیوں میں لے گئے۔اس واقعہ کے بعد سی سی پی اولاہور نے متاثرہ خاتون پر ہی سوالات اٹھادیے تھے اور کہا تھا کہ اکیلی خاتون کو آدھی رات میں موٹروے سے جانے کی ضرورت کیا تھی؟سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہیں گئيں، جہاں آبادی موجود ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.