شائستہ پرویز ملک نے عدت کے بارے میں معروف عالم دین سے فتویٰ پوچھا تو کیا جواب ملا ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شائستہ پرویز ملک نے دوران عدت ضروری امر کے لیے جانے کے حوالے سے باقاعدہ جامعہ اشرفیہ سے فتویٰ لیا۔تفصیلات کے مطابق کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں شرکت کے لیے کچھ روز قبل انتقال کر جانیوالے پرویز ملک مرحوم کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک نے

اجلاس میں حاضری کی غرض سے جامعہ اشرفیہ کے نامور عالم دین سے مسئلہ پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ از حد ضروری امر کے لیے وہ اجلاس میں شریک ہو سکتی ہیں ۔ جسکے بعد شائستہ پرویز ملک پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوئیں ۔۔لیگی رہنما شائستہ پرویز ملک اپنے شوہر ملک پرویز کی رحلت کے باعث اس وقت عدت میں ہیں، تاہم انہوں نے دوران عدت ضروری امر کے لیے جانے کے حوالے سے باقاعدہ جامعہ اشرفیہ سے فتویٰ لے لیا ۔