شائقین کے کام کی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مقبول اور مشہور ریسلرز دی راک اور رومن رینز کے درمیان مقابلہ ، یہ خبر یقیناً دونوں ریسلرز کے دنیا بھر میں کروڑوں مداحوں کا دل خوش کردے گی ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ خبروں کے مطابق اب شائقین دونوں ریسلرز کو رنگ میں دیکھ پائیں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا39 میں ڈوین جانسن (دی راک) اور رومن رینز کے درمیان میچ ہونے کا امکان ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران رومن رینز بھی راک سے فائٹ کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ مداحوں کی دلچسپی اور پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی اس ریسلنگ میچ کے امکانات بہت حد تک بڑھ گئے ہیں۔

Comments are closed.