شادی: ارے بھئی کیا ضرورت ہے شادی کی جب ۔۔۔۔ مادر پدر آزاد 44 سالہ اداکارہ کا بڑا اعتراف

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)جنوبی افریقی نژاد ہولی وڈ امریکی اداکارہ 44 سالہ شارلیز تھیرون نے کہا ہےکہ ان کے آگے نہ تو شادی کی کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی ان کا شادی کرنے کا ارادہ ہے۔ماضی میں متعدد مرد حضرات کے ساتھ رومانوی تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی

اور 2 بچوں کو گود لینے والی اداکارہ نے ایک ریڈیو شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جس پیار کی ضرورت ہے وہ انہیں گود لیے بچے دے رہے ہیں۔شارلیز تھیرون نے دعویٰ کیا کہ 2014 میں ان کی اور سین پین کی منگنی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں تھی، وہ جھوٹی تھیں، انہوں نے کبھی منگنی کی ہی نہیں اور نہ ہی انہیں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت ہے۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ لازمی نہیں ہے کہ ہر عورت کو زندگی میں پیار چاہیے اور اگر پیار لازمی ہی ہے تو اس کا مطلب شادی نہیں ہے۔شارلیز تھیرون کے مطابق ان کے آگے شادی کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور نہ ہی انہیں اپنے گھر کا کوئی کمرہ شادی شدہ خاتون کی طرح مختص کرنے کا شوق ہے۔اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کا کبھی بھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ شارلین تھیرون نے شادی سے متعلق اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرانی روایات کو برقرار رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔شارلیز تھیرون کے ماضی میں اداکار سین پین کے علاوہ بھی دیگر 2 مرد حضرات سے تعلقات رہے ہیں،تاہم انہوں نے کبھی بھی منگنی اور شادی کی باتیں نہیں کی تھیں۔شارلیز تھیرون نے اب تک 5 درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے سمیت متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور انہوں نے متعدد فلمی ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔اگرچہ انہوں نے شادی کو غیر اہم قرار دیا ہے، تاہم انہوں نے 2 بچوں کو گود لے رکھا ہے، جن کی عمریں 7 اور 8 سال تک ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.