شادی کس طرح کے ڈرامائی حالات میں ہوئی ؟

لاہور (ویب ڈیسک)اداکارعثمان پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ثمینہ پیرزادہ نے انہیں پروپوز کیا تھا۔عثمان پیرزادہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے اور دوران شو انھوں نے ثمینہ پیرزادہ سے شادی اور پہلی ملاقات سے متعلق گفتگو کی۔عثمان پیرزادہ نے بتایا کہ ثمینہ سے میری پہلی ملاقات

اس وقت ہوئی جب میں اپنا پہلا میجر ڈرامہ سیریل ’دوسرا آدمی‘ کررہا تھا، اس ڈرامے میں ثمینہ کی کزن نے میری بیٹی کا کردار ادا کیا تھا، ثمینہ سے میری پہلی ملاقات وہیں ہوئیں اس وقت ثمینہ چھٹیاں منانے کراچی سے لاہور آئی ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ثمینہ مجھے اچھی لگیں اور پھر میں نے انہیں اپنے لاہور میں واقع گھر پر مدعو کیا اور والد صاحب سے ملوایا، ثمینہ میرے والد کی واحد بہو تھیں جو ان سے ملیں تھیں۔ثمینہ کی جانب سے شادی کی پیشکش سے متعلق عثمان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ثمینہ نے یہ سب اتنا اچانک کیا کہ میں دیکھتا ہی رہ گیا، اس روز ہم ثمینہ کے ماموں کے گھر پر تھے، ثمینہ نے کافی بنائی اور لان میں جب سب اٹھ کر چلے گئے تو ثمینہ نے اچانک مجھ سے کہا will u marry me؟عثمان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ثمینہ کے سوال پر میں نے حیران ہوکر پوچھا کیا؟ تب انہوں نے مجھ سے کہا کہ اگرآپ مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو بیٹھیں ورنہ آپ یہاں سے جاسکتے ہیں، پھر اس کے بعد میں ہنس پڑا۔عثمان پیرزداہ نے مزید کہا کہ نکاح کی تاریخ بھی ثمینہ نے خود ہی طے کی اور ہم نے والدین کی مرضی کے بغیر شادی کی، ہم نے نکاح کے بعد والدین کو اپنی شادی سے متعلق آگاہ کیا کیوں کہ ثمینہ کی امی میرے اداکار ہونے کے حوالے سے کافی ریزرو تھیں، وہ چاہتی تھیں کہ اداکاری چھوڑکران کے رشتے داروں کی طرح مرچنٹ نیوی جوائن کرلوں۔خیال رہے کہ عثمان پیرزادہ نے ثمینہ پیرزادہ سے 1975میں شادی کی تھی جن سے ان کی دو بیٹیاں انعم اور امل پیرزادہ ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *