شادی کی خوشی میں کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شاندار دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی (ویب ڈیسک) نو بیاہتا جوڑا کترینہ اور وکی کوشل اب ممبئی میں واپس آ چکے ہیں اور جلدہی ایک اپنے بولی وڈ کے دوستوں کے اعزاز میں بہت ہی بڑی پارٹی دینے جارہے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ کترینہ اور وکی کوشل عالمی وبا کے شدید خطرے کے باوجود

ایک بڑے استقبالیے کی تیاریاں کر رہے ہیں ، جو کہ ممبئی میں ہوگا ، اور ممکنہ طور پر یہ تقریب 20 دسمبر کو ممبئی کے ’’ جے ڈبلیو میریٹ ‘‘ میں انجام پانے کی توقع ہے ۔ممبئی میں اس وقت عالمی وبا کی نئی قسم کا شدید خطرہ ہے جس کے پیش نظر تقریب میں آنے والوں کو تازہ ٹیسٹ کی رپورٹ ساتھ لانا ہو گی ۔دریں اثناء بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریب میں تحفوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے کترینہ کیف کو مہنگا ترین تحفہ خرید کر پہنچا دیاہے ، جو کہ ’’ رینج روور‘‘ گاڑی ہے جس کی قیمت تین کروڑ بھارتی روپے ہے،رنبیر کپور نے ہیروں کا ہار بطور تحفہ دیا ہے جس کی قیمت 2 کروڑ 7 لاکھ روپے ہے۔ شاہ رخ خان نے نئے شادی شدہ جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی پینٹنگ دی ہے۔جبکہ عالیہ بھٹ، انوشکا شرما ،رئتک روشن، تاپسی پنوں نے کترینہ کولا کھوں روپے کے تحائف دیے ہیں۔ خیال رہے کہ فنکاروں کی جانب سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو مہنگے تحائف دینے کی خبر صرف بھارتی میڈیا میں گردش کررہی ہے لیکن جوڑے نے خود انہیں تحائف دئیے جانے کی تصدیق نہیں کی۔

Comments are closed.