شادی کی عمر کو پہنچنے کے بعد بچوں کی شادیاں نہ کرانے والے والدین کو مجرم قرار دلوانے کی تیاریاں شروع

کراچی (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے اندر واضح طور پر پالیسی تقسیم نظر آرہی ہے، اپوزیشن کی بڑی جماعت کا یہ حال ہے تو پی ڈی ایم کیا کرے؟۔ دوسری طرف 18 سال کے بچوں کی شادی نہ کرانے والے والدین مجرم ہوں گے، سندھ اسمبلی سے یہ منفرد قانون پاس کرانے کی کوشش ہورہی ہے۔

اِن دونوں اہم معاملات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام جیو پاکستان میں زیر بحث لایا جائے گا۔ وہاں حکومت معاشی ترقی کا ڈنکا بجا رہی ہے لیکن غریب کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی ہے اور قومی ادارہ شماریات کی رپورٹ بھی بڑی پریشان کن ہے۔ اِن تمام موضوعات پر بھی شو کے دوران گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *