شاہد خاقان عباسی آپے سے باہر :

لاہور (ویب ڈیسک )قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کو ملک بد ر کرنے کے معاملے پر بحث کروانے کیلئے پیش کی گئی قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ہے تاہم اس کے بعد اظہار خیال کے دوران سابق وزیراعظم اور سپیکر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی اور سخت جملوں کا تبادلہ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقا ن عباسی سپیکر ڈائس کے قریب پہنچے اور کہنے لگے کہ ” آپ کو شرم آنی چاہیے میں جوتا اتار کر۔۔۔۔ گا “ سپیکر اسد قیصر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہیں اپنی حد میں رہیں ، میں بھی وہی کام کروں گا ، اپنی زبان درست کریں اور حد میں رہیں ، اپنی نشست پر واپس جا کر بیٹھیں “ ۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے ’ جوتے والی بات کس کیلئے ادا کیئے ہیں ۔ اس کے بعد شاہد خاقان عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں سیرحاصل بحث ہوگی، پوراایوان تحفظ ناموس رسالت پرمتفق ہوگا،خصوصی کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ پورا ایوان ہی کمیٹی ہو گی ، ہمیں ایک گھنٹے کا وقت دیا جائے ، قرار دادکا جائزہ لے کر پھر واپس آئیں گے،آپ نے ایوان کومفلوج کرکے رکھ دیا ، اکھاڑا بنا دیا ہے،قرار دادمتفقہ ہونی چاہیے،تحفظ ناموس رسالت پرپوراپاکستان یک زبان ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *