شاہد خان آفریدی اور ثنا میر ایک دوسرے کے مقابلے میں میدان میں آگئے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے گورننگ بورڈ کی تشکیل 4 آزاد اراکین کے انتخاب کے ساتھ مکمل ہوگی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اور ویمن ٹیم کی سابق قائد ثناء میر بھی آزاد اراکین کی دوڑ میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے آئین کے تحت بورڈ کے 4 آزاد ممبران کا انتخاب کیا جانا ہے، جس کے لیے نامینشن کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔ذرائع نے تصدیق کی کہ شاہد خان آفریدی اور ثناء میر آزاد ڈائریکٹر کی دوڑ میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق بورڈ کے 4 آزاد اراکین کا آئندہ ہفتے اعلان متوقع ہے، ان اراکین کے ساتھ 3 صوبائی ایسوسی ایشنز کے نمائندے بھی گورننگ بورڈ کا حصہ ہوں گے۔پی سی بی گورننگ بورڈ کے موجودہ اراکین کی مدت پوری ہوچکی ہے، اس حوالے سے بورڈ کا اجلاس 9 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔آزاد اراکین کے آنے سے گورننگ بورڈ کا کورم مکمل ہوجائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.