شاہ رخ خان کو سپر سٹار کس نے بنایا ؟؟

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کے جانے مانے سپر اسٹار میں سے ایک شاہ رخ خان اپنے کیریئر کی ابتداء میں نامور اداکارہ اور اپنے وقت کی اسٹار ہیما مالینی کو پہچان نہ سکے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیما مالینی نے شاہ رخ خان کو اپنی فلم میں کاسٹ

کرنے کے لیے کال کی تھی اور انھیں ملنے کے لیے گھر بھی بلایا تھا۔ خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی ڈریم گرل ہیما مالینی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری میں بھی اپنی قسمت کو آزمایا اور کامیابی حاصل کی۔ ان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’دل آشنا ہے‘ تھی، جس میں شاہ رخ خان اور دیویا بھارتی نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ ہیما مالینی کی یہ فلم میں بھی کامیاب رہی جبکہ دونوں نوجوان اسٹارز کی اس جوڑی کو بھی خوب پسند کیا گیا، جنہیں اُن کی پہلی ہٹ فلم ’دیوانہ‘ کی بھی مدد حاصل رہی۔ شاہ رخ خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کے واقعے کو ہیما مالینی نے بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جب انھوں نے شاہ رخ خان کو کال کی اور انھیں اپنے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ میں انھیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتی ہوں تو شاید کچھ دنوں تک شاہ رخ کو اس بات کا یقین ہی نہ آیا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ شاہ رخ خان نے اپنے آپ کو مطمئن کرنے کے لیے میرا نمبر کہیں اور سے لیا اور پھر مجھے کال کی، اور دوبارہ میں نے ان سے بات کی۔بالی ووڈ ڈریم گرل نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت ہی اچھے انسان ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے ان سے فون پر کہا وہ میرے گھر آئیں گے اور مجھ سے ملیں گے۔ شاہ رخ خان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ہیما مالینی کا کہنا تھا کہ میرا خیال تھا کہ ان میں اسٹار بننے کی ہر صلاحیت تھی۔ انھوں نے بتایا کہ میں نے شاہ رخ کو دھرمیندر سے ملوایا اور کہا کہ دیکھیں یہ ہے وہ لڑکا جسے میں اپنی فلم میں لینے جارہی ہوں، جس پر دھرم جی نے جواب دیا کہ ’ہاں ہاں یہ تو بہت اہی اچھا ہے، لے لیں اسے فلم میں۔‘خیال رہے کہ تقریباً تین دہائیوں سے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان بالی ووڈ نگری پر راج کر رہے ہیں، اور کئی نامور فلمیں ان سے جڑی ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *