شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے ؟

ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ کے کنگ خان کے دنیا بھر میں فینز کی کوئی کمی نہیں اور جب بھی وہ گھر سے قدم باہر نکالتے ہیں چاہے وہ اپنے ملک ہوں یا بیرون ملک، ان کے چاہنے والوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں اور ہر کوئی ان کی ایک جھلک

دیکھنے کیلئے بے تاب دکھائی دیتا ہے جبکہ آج کل سیلفیوں کا دور ہے تو ہر کوئی آگے نکلنے کی خواہش رکھتا ہے ۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان بیش قیمت گاڑیوں ، لگژری پراپرٹیز اور شاندار گھر رکھتے ہیں جس کے باعث انہیں بولی وڈ کا بادشاہ بھی کہا جاتاہے ۔اداکار جب بھی عوام میں آتے ہیں تو ان کے ساتھ ہمیشہ ان کا گارڈ ” روی سنگھ“ سائے کی طرح ان کے ساتھ ہوتا ہے ، وہ چاہے جہاں بھی جائیں ان کا گارڈ پہلے کلیئرنس کرتا ہے ۔ سیکڑوں مداحوں کی موجودگی میں اداکار کی حفاظت ایک مشکل ٹاسک بن جاتاہے تاہم اس کیلئے وہ بھاری قیمت بھی وصول کرتے ہیں ، رپورٹس ہیں کہ ” روی سنگھ “ سالانہ پونے تین کروڑ روپے تک کماتے ہیں ، وہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے گارڈز میں سے ایک ہیں۔شارخ خان کے گارڈ عمومی طور پر انڈسٹر کی چکاچوند سے ذرا دور ہی رہتے ہیں لیکن عوامی دوروں میں اکثر وہ تصاویر کا حصہ بھی بن جاتے ہیں۔ان کے علاوہ بولی وڈ کے دیگر اداکار امیتابھ بچن، انوشکا شرما، دپیکا پڈوکون، سلمان خان بھی اپنے ذاتی گارڈز کو بھاری رقم ادا کرتے ہیں ۔کام کے حوالے سےاس وقت شارخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ” پٹھان“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون بھی اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔مداحوں کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔دیکھیں یہ فلم کب آتی ہے ۔

Comments are closed.