شاہ رخ خان کے صاحبزادے کی ضمانت کس مشہور اداکارہ نے دی ہے ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو رہا کردیا گیا، منّت پہنچنے پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ میں آریان خان کا استقبال کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو آرتھر روڈ پرزن سے ضمانت

پر رہائی مل گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے آریان خان کی ضمانت کا تفصیلی حکم جاری کیا گیا۔اس سلسلے میں عدالت نے کچھ شرائط عائد کی ہیں ۔۔۔۔شرط نمبر 1:این ڈی پی ایس عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر ملک چھوڑنے پر پابندی تھی۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرادیں۔ شرط نمبر 2:انہیں سوشل میڈیا یا میڈیا ہاؤسز پر کارروائی کے بارے میں کوئی بیان دینے سے بھی منع کیا گیا ہے۔شرط نمبر 3:آریان خان کو اپنے تفتیشی افسر کو بتائے بغیر ممبئی سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ شرط نمبر 4:آریان خان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ہر جمعہ کو صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان این سی بی کے دفتر میں اپنی موجودگی ظاہر کریں گے۔کسی بھی شرط کی خلاف ورزی آریان خان کی ضمانت منسوخی کا باعث بن سکتی ہے۔

Comments are closed.