شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کو وارننگ دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین گروپ کووارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ آنے والا ہے‘ فنانس بل پر مخالفت کرنے والوں کی پارٹی رکنیت متاثرہوسکتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے تمام منتخب اراکین

پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں، اعتماد کے ووٹ اور فنانس بل پرکوئی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا جبکہ حکومتی مؤقف کے ساتھ نہ چلنے والوں کی رکنیت متاثر ہوسکتی ہے اس لیے یقین ہے وہ ایسا نہیں کریں گے۔

Comments are closed.