شدید بیمار اداکار عمر شریف و اہل خانہ کو حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے علیل معروف کامیڈین عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کر دیا۔ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی اس حوالے سے یقین دہانی کرا دی۔وفاقی حکومت ویزے کے حصول میں عمر شریف کی مدد کرے گی، عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر شریف

نے تصدیق کر دی۔عمر شریف ایئر ایمبولینس میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن جائیں گے۔دوسری جانب لیجنڈ اداکار کے بیٹے جواد والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں اور علاج کے اقدامات کرنے پر تمام لوگوں کے شکرگزار ہیں۔تحریک انصاف حکومت نے معروف کامیڈین عمرشریف کے ویزے کے لیے کوائف امریکی سفارت خانے کو بھجوادیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے معروف کامیڈین کے ویزے میں پیشرفت پر ایک بیان جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ عمر شریف کے ویزے کے کوائف متعلقہ سفارتخانےکو بجھوادیے ہیں۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس عمر شریف کے خاندان سے رابطے میں ہے، ان شاء اللّٰہ معروف کامیڈین کو بہت جلد ویزا جاری کردیا جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے عمر شریف کے خاندان سے ہر ممکن تعاون کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *