شرم گئی تیل لینے :

کراچی (ویب ڈیسک)ماڈل، گلوکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جانب سے فلسطینی یتیم بچے کو گود لینے کی بات کیے جانے پر مرد حضرات انہیں نا مناسب پیغامات بھیج رہے ہیں۔متھیرا نے تین دن قبل انسٹاگرام اسٹوری میں خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ کسی یتیم فلسطینی بچے

کو گود لینا چاہتی ہیں۔متھیرا نے سوشل میڈیا پر حال ہی میں فلسطین کی حمایت میں پوسٹس بھی کی تھیں اور اپنی پوسٹس میں لکھا تھا کہ وہ انسانیت اور سچائی کی طرف ہیں اور انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کی ان کی سچائی کسی کے خلاف ہے۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے بعد اب انہوں نے اسرائیلی جارحیت اور حملوں میں والدین کھونے والے کسی بچے کو گود لینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے مدد طلب کی کہ انہیں فلسطینی بچے تک رسائی میں مدد فراہم کی جائے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی ایسے فلسطینی بچے کو گود لیں، جس نے اپنے والدین اور گھر کو کھودیا ہو اور وہ ایسے متاثر بچے کو محبت دینا چاہتی ہیں۔تاہم ماڈل و گلوکارہ کی جانب سے فلسطینی بچے کو گود لینے کی پوسٹ کرنے کے بعد انہیں نامناسب پیغامات مل رہے ہیں۔ متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ فلسطینی بچے کو گود لینے کی بات کرنے کے بعد مرد حضرات انہیں پیغامات بھیج رہے ہیں کہ انہیں گود لیا جائے۔اداکارہ نے ایسے لڑکوں کو بڑے اور سمجھدار ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے پیغامات بھیجنا بند کیے جائیں جن میں ان سے کہا جا رہا ہے کہ وہ مرد حضرات کو گود لے لیں۔اداکارہ نے پیغامات بھجوانے والوں کو کہا کہ لڑکے بڑھتی عمر کے ساتھ چاچا اور ماما کی طرح بنتے جاتے ہیں مگر نہ جانے کیوں کچھ لوگ بے وقوفی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *