شریف خاندان کی اہم اور نامور خواتین کو گرفتار کرنے کا حکم جاری

لاہور(ویب ڈیسک)احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے شہباز شریف ان کے اہل خانہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں،عدالت نے دونوں کو گرفتار کر کے پیش کرنے

کا حکم دیاہے۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے ریفرنس پر سماعت کی۔عدالت نے سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔دوران سماعت وزارت خارجہ کی جانب سے سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق رپورٹ پیش نہیں کی گئی تاہم سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مفرور ملزمان سلمان شہباز اور ہارون یوسف کی گرفتاری کے لئے بیرون ملک سفارت خانے کے ذریعے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فارن آفس کے ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔ عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی جویریہ علی کی مستقل حاضری معافی کے لئے دائر درخواست بھی منظور کرتے ہوئے انہیں حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔عدالت نے میاں شہباز شریف کی بیٹی جویریہ علی کی عدالت میں حاضری مکمل ہونے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی۔احتساب عدالت نے رانا نعمان ایڈووکیٹ کو جویریہ علی کا پلیڈر مقرر کردیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *