شعیب اختر سے بدتمیزی کرنا نعمان نیاز کو مہنگا پڑ گیا

لاہور(ویب ڈیسک)انکوائری کمیٹی نے سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر کو شو چھوڑ کر جانے کا کہنے والے اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو فوری طور پر آف ائیر کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد انہیں آف ائیر کردیا گیا ہے، ڈاکٹر نعمان نیاز کی متبادل اینکر لانے سے معذرت ،کہا کہ

پروگرام خود نہ کرسکا تو کسی کو بھی نہیں کرنے دونگا۔سرکاری ٹی وی پر کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر کے ساتھ پیش آئے واقعے کے معاملے پر سرکاری ٹی وی کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر سرکاری ٹیلی وژن اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں شعیب اختر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پروگرام کی آن ائیر اور آف ائیر تمام ریکارڈنگ دیکھی گئی، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز سے بھی پوچھ گچھ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے فوری طور پر اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کی سفارش کی جبکہ شعیب اختر کو بھی بیان کے لیے بلا لیا ہے۔