شعیب اختر کا حیران کن انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آئے روز خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ حال ہی میں ایک لائیو سیشن کے دوران 44 سالہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ 2000ء میں 6 سینئر

پاکستانی کھلاڑی مجھے پھینٹا لگانے آئے تھے۔سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ ان کھلاڑیوں کو مجھ سے یہ مسئلہ تھا کہ لڑکیاں اور میڈیا ہر وقت میرے پیچھے ہی پڑا رہتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کے دورے پر کسی اور کھلاڑی نے لڑکی سے غلط حرکت کی کوشش کی تھی لیکن میرا نام میڈیا پر آیا، شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی کو معلوم تھا کہ یہ کس کھلاڑی نے کیا ہے لیکن میڈیا کے سامنے انہیں بے قصور نہیں کہا گیا۔ شعیب اختر نے ہیلو ایپ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری 15 سالہ کیریئر میں کسی سے بھی لڑائی نہیں ہوئی، صرف ایک مرتبہ میں نے غصے میں آصف کو بلا جڑ دیا تھا، آج مجھے لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.