شعیب اختر کا شاندار اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ باز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر المعروف راولپنڈی ایکسریس نے کہا ہے کہ عامر کو میرے حوالے کردین اور پھر جادو دیکھیں ، یہ پاکستان کا سرمایہ ہے ٹیلنٹ ہے اسکو ضائع نہ کریں ۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے محمد عامر کی طرف سے

انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عامر کو میرے حوالے کردیں اور پھر جادو دیکھیں۔ شعیب اختر نے حالیہ سوشل میڈیا میں کہا کہ ’محمد عامر کو میرے حوالے کریں پھر دیکھیں وہ گراؤنڈ میں کیا جادو دکھاتے ہیں۔‘ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ’نہ ضائع کریں اس کو‘ کا بھی اضافہ کیا۔ یاد رہے کہ محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ مجھے ذہنی طور پر پریشان کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنا ذہنی دباؤ برداشت نہیں کرسکتا ، موجودہ ٹیم منیجمنٹ مجھے کھیلانا نہیں چاہتی، فی الحال اس منیجمنٹ کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.