شعیب اختر کا کیرئیر سیٹ کرنے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کیا کردار ہے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔شعیب اختر نے اپنے انسٹاگرام پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کردی۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ

میں کئی عرصے تک کے آر ایل کے لیے بھی کھیلتا رہا ہوں اس وقت ڈاکٹر عبدالقدیر نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔شعیب اختر نے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی میرے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان واقعی میں محسن پاکستان تھے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان عظیم سائنسدان کے ساتھ کرکٹ فین بھی تھے۔اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ کرکٹ ٹیکنالوجی سے متعلق 2002 میں ان کی رہائش گاہ پرشاندار ملاقات ہوئی۔رمیز راجا کا کہنا ہے کہ میں نے کتاب لکھی تو اس میٹنگ پر ایک چیپٹر ڈاکٹر عبدالقدیر کے نام کروں گا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے درجارت بلند فرمائے۔

Comments are closed.