شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان نے مولا جٹ کا کونسا ڈائیلاگ یاد کر لیا ؟

لاہور (ویب ڈٰیسک) پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مولا جٹ بن گئے۔شعیب ملک کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اذہان پاکستان کی بلاک بسٹر پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا ڈائیلاگ بول رہے ہیں۔ویڈیو میں شعیب ملک

اذہان کو مولا جٹ کا معروف ڈائیلاگ بولنا سکھا رہے ہیں ’تینوں میں دیکھ لاں گا (میں تمہیں دیکھ لوں گا)۔‘ویڈیو میں اذہان جواباً ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں معصومیت سے یہی ڈائیلاگ دہرا رہے ہیں۔ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بھی بیٹے سے محبت کا اظہار کیا اور شعیب ملک کے ساتھی کرکٹر بھی کمنٹس کررہے ہیں۔اذہان کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.