شعیب ملک کی کار کو خوفناک حادثہ پیش آگیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اسپورٹس کار حادثے میں بال بال بچ گئے ۔تیزرفتاری سے پیش آنے والے واقعے میں ان کی اسپورٹس کار کو نقصان پہنچا۔ کار کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا۔اتوار کو لاہور میں قومی ہائی پرفارمنس سینٹر میں پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے بعد

شعیب ملک باہر نکلے اور فاسٹ بولر وہاب ریاض کی کار سے ریس لگاتے ہوئے ایک ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے ہوئے ٹرک کو ٹکر ماردی۔جس سے ان کی کار کو نقصان پہنچا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا لیکن جیسے ہی حادثہ پیش آیا شعیب ملک گھبراہٹ میں کار سے باہر نکلے ان کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں۔عینی شاہدین کے مطابق شعیب ملک اکیلے اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے تاہم شعیب ملک حادثہ میں محفوظ رہے اور وہ فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کے ساتھ دوسری گاڑی میں روانہ ہو گئے۔جبکہ گاڑی حادثے کے بعد بعد شعیب ملک نے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ میں بالکل ٹھیک اور خیریت سے ہوں۔واضح رہے کہ لاہور میں ہائی پرفارمنس سینٹر کے باہر شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک کی اسپورٹس کار ایک ٹرک سے ٹکراگئی ہے۔ قومی کرکٹر کی گاڑی کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ شاید انھیں بھی شدید چوٹیں آئیں ہوں، تاہم ان کی جانب سے اس معاملے میں بیان سامنے آگیا۔ انھوں نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک اور خیریت سے ہوں، حادثہ اتفاق سے پیش آیا، اللّٰہ تعالی نے مجھ پر مہربانی کی۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میری خیریت دریافت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ساتھ میں انھوں نے محبت و پیار دینے پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *