شناخت پریڈ کے بعد ناقابل یقین انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) موٹروے پر ہونیوالے افسوسناک واقعہ کے کیس میں پولیس نے ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرادیا ہے۔پولیس چالان 200 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، جس میں 40 گواہان کو شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ وقوعہ پر موجود 3 بچوں کو گواہوں کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

چالان کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون نے عابد ملہی اور شفقت عرف بگا کی شنا خت پریڈ کی۔ملزمان کی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے کرائی گئی جبکہ متاثرہ خاتون کا 3 مرتبہ بیان ریکارڈ کیا گیا۔چالان کے متن کے مطابق ملزم عابد ملہی نے موقف اختیار کیا ہے کہ خاتون سے لوٹی ایک لاکھ سے زائد کی رقم روپوشی کے دوران خرچ کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے بیان میں ملزم شفقت عرف بگا نے اقبال جرم کیا۔چالان کے مطابق عابد ملہی اور شفقت عرف بگا کے نمونے میچ کر چکے ہیں ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *