شوبز نگری سے گرما گرم خبر : گلوکار ہارون نے چپکے سے شادی رچا لی ، مگر کس سے ؟ تصاویر آپ کو حیران کر دیں گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کرلی۔47 سالہ ہارون نے فروا نامی لڑکی سے شادی کی، شادی کی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سادگی سے منعقد کی گئی

شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے ایک رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ہارون نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن سفید کُرتے پاجامے کے اوپر گولڈن ویسٹ کوٹ زیب تن کیا جبکہ دلہن فروا نے گولڈن وائٹ میکسی نما فراک کا انتخاب کیا۔ دلہن نے میک اپ میں بھی سادگی ہی اختیار کی اور صرف پھولوں کی جیولری ہی پہنی۔سوشل میڈیا پر ہارون کے مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں مبارکباد کے پیغامات دئیے جارہے ہیں اور آنے والی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.