شوہروں سے ناراض اور مستقل میکے میں مقیم

میانوالی (ویب ڈیسک) میانوالی میں شرمناک الزام کے تحت بھائی نے 2 سگی بہنوں کو زندگی سے محروم کر دیا ہے ۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پپلاں شہر کے محلہ طارق آباد میں پیش آیا جہاں راحیل شیخ نامی نوجوان نے اپنی 2 بہنوں کو زندگی سے محروم کردیا ۔

ذرائع کے مطابق دونوں بہنیں شادی شدہ تھیں اور کافی عرصے سے سسرالیوں سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھیں۔ملزم واردات کے بعد موقعِ سے فرار ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔

Comments are closed.