شوہر محسن اکرام نے رخصتی کے بعد گاڑی میں ہی اپنی نئی نویلی دلہن کو کیا چیز تحفے میں دے دی ؟

کراچی(ویب ڈیسک) دولہا اپنی دلہن کو بیاہ کر گھر لیجاتا ہے اور پھر وہیں تحفہ دینے کا کوئی مرحلہ آتا ہے لیکن اداکار احسن محسن اکرام نے رخصتی کے بعد اپنی دلہن اداکارہ منال خان کو گھر لیجاتے ہوئے راستے میں ہی ایسا سرپرائز گفٹ دے دیا کہ وہ حیران رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ ایک مہنگا ہار تھا جو محسن نے رخصتی کے بعد منال کو اپنے گھر لیجاتے ہوئے راستے میں دیا۔ رپورٹ کے مطابق منال خان کی رخصتی دو روز قبل ہوئی تھی اور یہ ویڈیو اسی روز بنائی گئی جس میں محسن اپنی دلہن کو ایک ہار تحفے میں پیش کرتا ہے اور اس سے پوچھتا ہے کہ اسے یہ تحفہ کیسا لگا تو وہ جواباً کہتی ہے کہ ”بہت اچھا لگا۔“قبل ازیں ان کے نکاح کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئیں جن میں دلہن سمیت اس کی تمام فیملی کو فرط جذبات سے آبدیدہ دیکھا گیا۔ ایک ویڈیو میں دولہا میاں خود اپنی دلہن کے آنسو ٹشوپیپر سے پونچھ رہے ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *