شکر الحمد للہ : تازہ ترین اعداد وشمار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید ایک ہزار 508 متاثر جبکہ مزید31 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ مجموعی کیسز 5 لاکھ 50 ہزار 340 ہوگئی جبکہ اموات 11 ہزار 833 تک پہنچ گئیں۔ ایک ہزار 772 مریض صحتیاب تعداد 5 لاکھ 5 ہزار 818 ہوگئی۔ فعال کیسز 32 ہزار 889 رہ گئے۔

صوبہ سندھ میں مزید 649 کیسز، 3 مریضوں کا انتقال، پنجاب میں 518 نئے کیسز، مزید 15 مریض لقمہ اجل بنے۔ خیبرپی کے میں مزید 214 متاثر، 8 مریضوں کا انتقال ہوا۔ بلوچستان میں 4 کیسز، اموات 196 پر برقرار ہے۔ اسلام آباد میں مزید 94 کیسز، 3 مریضوں کا انتقال ہوا۔ آزاد کشمیر میں مزید 27 متاثر، 2 مریض انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 2 نئے کیس اموات 102 پر برقرار ہں۔ چین کی سرکاری دوا ساز کمپنی چائنا نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ (سائنو فارم) نے کہا ہے کہ اس کی ویکسین نئے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے 79.34 فیصد موثر ہے۔ گوادر پرو کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ سائنو فارم کوویڈ-19 ویکسین کی افادیت 79 سے 86 فیصد کے درمیان ہے۔ ہم اسے کافی مقدار میں خریدنے کے لئے منصوبہ بنا رہے ہیں کیونکہ پاکستان کی کل آبادی 22 کروڑ ہے جس میں سے 11 کروڑ کو ویکسین لگوانے کی ضرورت ہے۔ اسد عمر نے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے پرچین کو سراہا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *