شکر الحمد للہ : پورے ملک سے تازہ ترین اطلاعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں واضح کمی ۔ پہلی بار مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔ ملک بھر میں نئے کیسز کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی، دوسری جانب کورونا سے ملک بھر میں مزید 48افراد انتقال کر گئے ۔

1594نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے1 ہزار 981مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 295 ہو گئی ہے جبکہ کْل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 412 ہو چکی ہے، تفصیلات کے مطابق وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح کے حوالے سے 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب پاکستان واپس آ گیا ہے، 10 نومبر 2020ء کے بعد کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا،وزارتِ صحت کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ 5 تا 8 نومبر 2020ء کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 9 کے قریب تھی اب پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر آگیا ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 40 ہزار 570 ہو چکی ہے، جبکہ کْل اموات 3 ہزار 888 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 53 ہزار 410 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کْل اموات دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 561 ہو گئیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 65 ہزار 287 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 1 ہزار 832 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40 ہزار 713 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 465 افراد اس وباء سے انتقال کر چکے ہیں ۔ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 736 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 193 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں،آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 795 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 254 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 901 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Comments are closed.