شکر الحمد للہ : کورونا وائرس میں اچانک واضح کمی ۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے دیگر علاقوں میں کرونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں کمی واقع ہو گئی۔  پنجاب میں سب سے بڑے کرونا سینٹر میو ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں سروسز،جناح،جنرل،پی کے ایل آئی،ایکسپو کرونا سینٹر میں مریضوں کی آمد میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے

جبکہ میو ہسپتال میں زیر علاج کرونا کے مریضوں کی تعداد 187 سے کم ہو کر131 پر آگئی ہے جن میں سے کوئی بھی مریض نازک حالت میں نہیں ہے۔پروفیسر اسد اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی ادارے بند کرنے،شادی ہال،مارکیٹوں میں ایس او پیز کے نفاذ سے کرونا وائرس کی دوسری لہر نے شدت اختیار نہیں کی اور اعلیٰ انتظامات کے باعث کرونا کی دوسری لہر میں واضح کمی آنا شروع ہو گئی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ 15فروری تک کرونا کی جاری دوسری لہر کا تقریباً بڑی حد تک خاتمہ ہو جائے گا۔ادھرصوبہ کے دیگر علاقوں میں بھی کرونا کی علامات کے ساتھ آنے والے کنفرم اور مشتبہ مریضوں میں بڑی حد تک کمی واقع ہو گئی ہے فلو اور نزلہ زکام میں بھی کمی آئی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *