شکر ہے حسن علی نے کیچ نہیں کیا ورنہ ۔۔۔۔۔۔

کراچی ( ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی ناکامی پر شائقین کر کٹ نے ملےجلے رد عمل کا اظہار کیا۔ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا سفر تو اختتام کو پہنچا لیکن گرین شرٹس نے شکست کھاکر بھی شائقین کرکٹ کا دل جیت لیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ

حسن علی نے بابر اعظم کو وزیر اعظم بننے سے بچالیا۔ صارفین نے اسٹیڈیم سے شاہینوں کی شکست پر افسردہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی اور لکھا کہ پاکستانی ٹیم صرف اور صرف ایک چیز کی مستحق ہے اور وہ ہے حوصلہ افزائی۔ ایک بھارتی ٹوئٹر نے بابر کی مسکراتے ہوئے تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ تمہاری جیت سے زیادہ ہماری ہار کے چرچے ہیں ۔ایک صارف نے حسن علی کی آبدیدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ جس وقت 22 ملین لوگ شکست کے درد سے گزررہے تھے وہ تنہا اس درد کو محسوس کررہا تھا۔اہم شخصیت کے فائنل دیکھنے کے لئے دبئی جانے کے اعلان سے قومی کھلاڑی گھبرا گئے۔

Comments are closed.