شکر ہے کسی کو تو عوام کا خیال ہے :

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے متفرق درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے

روبروجوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ بین الاقوامی سطح پر قیمتوں کے برخلاف ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھائی جارہی ہیں، لیوی ٹیکس دس روپے سے زیادہ وصول کیا جارہا ہے، جبکہ دس روپے سے زیادہ لیوی ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکتا، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو کالعدم قرار دے۔

Comments are closed.