شکست سامنے دیکھ کر پی ٹی آئی نے گھٹیا الزام لگا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماء اور وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ صبح پانچ بج کر 40 منٹ پر ہی آچکا ہے لیکن ریٹرننگ افسر نارووال کا رہنے والا ہے اور احسن اقبال کے

پریشر کی وجہ سے نتیجہ روک کر بیٹھے ہیں۔ یاد رہے کہ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی اور ذمہ داری الیکشن کمیشن کی طرف سے لگائی جاتی ہے ۔ ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ “اگر عملہ غائب تھا تو آپ کو نتیجہ پہلے کیسےمل گیا تھا اور آپ کی مالکن نے جیت کا اعلان کیسے کر دیا؟یہ آپ کی پرانی عادت ہے 2013 کے الیکشن میں بھی سارے نتائج آنے سے پہلے میاں مفرور نے ماڈل ٹاؤن میں اپنی فتح کا اعلان کر دیا تھا، اب یہ ڈھونگ نہیں چلےگا”۔

Comments are closed.