شکست کا ڈر یا کچھ اور?? حیران کن تفصیلات

خوشاب (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 84 ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار ملک گل اصغر سے ٹکٹ واپس لیتے ہوئے دوسرے امیدوار کو نواز دی ہے ۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رہنما ملک گل اصغر کو اعتماد میں لیتے ہوئے ان سے

پی پی 84 ضمنی انتخاب کیلئے جاری کر دہ پارٹی ٹکٹ واپس لے لی ہے اور انہیں وزیر مملکت برائے منرلز کا عہدہ دینے کا وعدہ کر لیا ہے،اس حوالے سے آئندہ کچھ دنوں میں نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے ملک گل اصغر سے ٹکٹ واپس لیتے ہوئے علی حسین کو جاری کر دی ہے ۔خیال رہے کہ یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔عام انتخابات کے دوران ا س سیٹ سے لیگی امیدورا نے 66459 اور پی ٹی آئی کے امیدوار سردار شجاع محمد خان نے 60019 ووٹ حاصل کیے تھے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *