شہباز شریف نے حیران کن بات کہہ دی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی ضرورت کے وقت قیادت کا غائب ہو جانا وزیراعظم عمران خان کی شناخت بن چکی ہے۔میاں محمد شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں حکومت اور وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے

ہوئے کہا ہے کہ اندوہناک موٹروے واقعے کے سبب لوگ خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں، عوام کو جب حکومتی قیادت کی ضرورت پڑتی ہے اُس وقت حکومتی قیادت کا غائب ہوجانا عمران خان کی شناخت بن چکی ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوگ خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں اور عمران خان کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان اپنی خلوت گاہ میں خوش و خرم رہ رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.