شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ سے کیسے ریلیف لے لیا ؟

لاہور(ویب ڈیسک)معاون خصوصی اطلاعات و نشریات وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے شہباز شریف کی ضمانت ہونے کا مطلب یہ نہیں مقدمہ خارج ہو گیا۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ضمانتیں ہونے پر خوشیاں منائیں۔شہباز شریف اپنی عمر70 سال ہونے کا فائدہ اٹھا گئے ہیں۔دونوں چچا بھتیجی کے درمیان کیا معاملات طے ہوئے ہیں

یہ تو ان کا خاندان ہی جانتا ہے،لیکن ہمارا فوکس عوام کی بہتری، ترقی اور ان کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کی فرا ہمی، انہیں ہنرمند بنانے کے حکومتی اقدامات کو سپورٹ کرنے کیلئے ایک پارٹنر کی ضرورت تھی جو اخوت فاونڈیشن نے بڑی خوبی سے پوری کردی۔وہ گزشتہ روز اخوت کے دفتر کے دورے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔ اس موقع پرسربراہ اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثا قب بھی موجود تھے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ملک کا ہر شہری عزت سے جینا چاہتا ہے،ہنر وہ بنیادی چیز ہے جو نوجوانوں کو عز ت سے جینے کی راہ دکھاتا ہے، لیکن ہنرمند افراد کو ہنر کیساتھ ساتھ حکومت کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ہماری حکومت نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے،خصوصاََ ہمیں دیہاتی خواتین کو با اختیار بنانا ہے۔پی ٹی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے اسی وژن کو عملی شکل دیتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام سمیت متعدد منصوبے شروع کیے ہیں۔ اب وزیراعظم نے کامیا ب جوان پروگرام کا دا ئر ہ کار ماہی گیر نوجوانوں تک پھیلانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ اخوت نے حکومت پنجاب کیساتھ ملکر 86 ارب کے فنڈز مختلف ضرورتمند افراد کو فراہم کئے ہیں جبکہ ریکوری کی شرح 99 فیصد سے زائد ہے۔حکومت نے پڑھے لکھے افراد کو اخوت کیساتھ ملکر سپورٹ کر نے کا فیصلہ کیا اس کی مدد سے بیروزگاری کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور یہی حقیقی تبدیلی ہے۔ ہمیشہ حکومتی اور غیر حکومتی اقدامات ملکر معاشرے میں ترقی کا سبب بنتے ہیں۔اخوت کے 631 سینٹرز سے قرضے حاصل کرنیوالے 51 فیصد مرد جبکہ 49 فیصد خواتین ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے اخوت فاونڈیشن کے فنڈز میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *