شہباز شریف کا حیران کن بیان سامنے آگیا

کراچی (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کا کہنا تھا نوازشریف نے بہت عزت دی ہے، قومی مفاد کیلئے نوازشریف کے پاؤں بھی پکڑنے پڑے تو پکڑوں گا۔ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا میرے خلاف کیسز بلاجواز ہیں،

عدالت نے میرٹ پر میری ضمانت منظور کی، بدعنوانی ،کک بیکس، منی لانڈرنگ ٹی ٹیز کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا، نیب نے اعتراف کیا مجھ پر ناجائز آمدن کا کوئی ثبوت نہیں، میں نہیں چاہتا نیب کی چکی میں میرا مخالف بھی پسے ۔گزشتہ روز ایک انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ میں نے خود سنا ہے جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے بہت عزت دی ہے اور دفاع سے متعلق کسی بات سے انکار نہیں کیا ۔ہم ماضی کی قید میں نہیں رہ سکتے اس طرح سے ملک آگے نہیں چل سکتا ہمیں مشاورت کے ساتھ چلنا ہوگا تمام اداروں کے آئین کی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا اور کسی ایک ادارے کی بساط نہیں ہے کہ پاکستان کو ان مشکلات سے نکال لے ضروری ہے اجتماعی بصیرت و کاشیں بروئے کار لائی جائیں ۔ نوازشریف انسان ہیں جو کچھ اُن کے ساتھ ہوا ہے پانامہ سے اقامہ تک اور پھر گھروالوں کو گرفتار کیا گیا ۔اگر ہم طے کرلیں نیو سوشل آرڈر اس میں فری اینڈ فیئر الیکشن، تمام ادارے اپنے دائر میں رہ کر کام کریں ، عدلیہ آزاد ہو۔ کشمیر ، فارن پالیسی افغانستان ان تمام ایشوز کو ایک ساتھ لے کر چلنا ہے تو جتنے بھی متعلقہ ادارے ہیں ان کے ساتھ باہمی مشاورت کر کے روڈ میپ تیار کیا جاسکتا ہے ۔ اور اس کے لیے نوازشریف بالکل تیار ہیں میں گارنٹی دینے کو تیار ہوں لیکن اس معاملے میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *