شہباز شریف کا خصوصی پیغام لے کر نامور شخصیت لندن پہنچ گئی

لندن(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں نوازشریف سے اہم ملاقات کی، فیملی ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے بیگم شمیم اخترکے انتقال پرنوازشریف سے تعزیت کی، شاہد خاقان عباسی گزشتہ شب امریکہ سے لندن پہنچے تھے ،ذرائع کے مطابق شاہدخاقان عباسی نے نوازشریف کو شہبازشریف کا پیغام پہنچایا،

شاہد خاقان عباسی 12جنوری کو واپس پاکستان پہنچیں گے ، شاہد خاقان عباسی 24دسمبر کو اپنی بہن کی عیادت کے لیے خصوصی اجازت لے کر امریکہ گئے تھے ،وفاقی حکومت نے شاہد خاقان عباسی کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

Comments are closed.