شہزادہ فلپ کی موت کے بعد پہلی بار ملکہ الزبتھ اپنے شوہر کے بارے میں بول پڑیں ، کیا کچھ کہہ ڈالا ؟ جانیے

لندن(ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے شوہر نامدار شہزادہ فلپ رواں سال اپریل میں دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔ ان کی موت کے بعد سے ملکہ برطانیہ ان کے متعلق خاموش تھیں تاہم گزشتہ روز سکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ کے نئے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پہلی بار ملکہ الزبتھ اپنے

آنجہانی شوہر کے متعلق گویا ہوئیں اور ان کے ساتھ گزرے دنوں کی خوشگوار یادیں اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ شیئر کیں۔ دی سن کے مطابق 95سالہ ملکہ الزبتھ دوئم کا کہنا تھا کہ ”میں پہلے بھی بتا چکی ہوں کہ مجھے اس خوبصورت ملک (سکاٹ لینڈ)کے ساتھ گہری وابستگی ہے اور شہزادہ فلپ کے ساتھ یہاں گزارے گئے دنوں کی خوبصورت یادیں میرے ساتھ ہیں۔“رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ نے اس دوران ایم پیز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ آئندہ ماہ گلاسگو میں ہونے والی 26ویں عالمی موسمیاتی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ”اس کانفرنس کے ہنگام دنیا کی نظریں یوکے، بالخصوص سکاٹ لینڈ پر ہوں گی اور پوری دنیا سے لیڈرز موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر بات کرنے کے لیے یہاں آئیں گے۔“

Comments are closed.