شہزاد رائے نے حیران کن واقعہ بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک )ملک میں کورونا وائرس کی تیسر ی لہر میں شہری تیزی کے ساتھ متاثر ہو رہے ہیں اور حکومت سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ پابندیاں بھی سخت کر دی گئیں ہیں ۔ گلوکار شہزاد رائے کے ساتھ ایسے دنوں میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے

جب انہوں نے اس پر اظہار ناراضی کیا تو معاملہ ہی الٹ گیا۔شہزاد رائے نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ایک نوجوان میرے پاس سیلفی لینے کیلئے آیااور اس نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا ، میں نے اس سے پیچھے ہونے کا کہا، جس پر ان کے والد صاحب میرے پاس شدید غصے میں آئے اور بیٹے کو تلقین کرنے پر مجھ پر ہی برس پڑے ، میں نے انہیں بتایا کہ یہ آپ کے بیٹے کی حفاظت کیلئے ہی ہے ۔انہو ںنے جواب دیا کہ اتنا نقصان تو اس بچے کا کورونا سے بھی نہیں ہوتاتھا جتنا تم نے اس کا دل دکھا کر کیاہے “۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *